وینٹی لیٹر پر ملا پاکستان آج مسلم دنیا اور ایشیا کی قیادت کر رہا ہے: حنیف عباسی

 وینٹی لیٹر پر ملا پاکستان آج مسلم دنیا اور ایشیا کی قیادت کر رہا ہے: حنیف ...
 وینٹی لیٹر پر ملا پاکستان آج مسلم دنیا اور ایشیا کی قیادت کر رہا ہے: حنیف عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (علی اختر) وفاقی وزیر ریلوےحنیف عباسی نے کہاہے کہ  وینٹی لیٹر پر ملا پاکستان آج مسلم دنیا اور ایشیاء کی قیادت کر رہا ہے،سندھیوں سے بہت پیار ملا  جو پاکستان کو نہیں مانتا، ہم اسے نہیں مانتے، ہمیں بھکاری کہنے والے دیکھیں ہم نے کئی گنا بڑے ملک کی عزت نیست ونابود کردی  ،وہ یہاں اپنے اعزاز میں راولپنڈی کے تاجروں کے استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔ 
حنیف عباسی کاکہناتھاکہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ہم تو جیلوں سے نہیں بھاگے ،کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے،کسی کو غیر قانونی کام نہیں کرنے دیں گے ،سندھیوں سے بہت پیار ملا جو پاکستان کو نہیں مانتا ہم اسے نہیں مانتے۔ہم نے راولپنڈی کو تعلیم ،ٹرانسپورٹ ،صفائی سب کچھ د،یانواز شریف کے کاموں کو نکال دو تو پنڈی نہیں صرف پنڈ رہ جائے گا،اب الیکٹرک بسیں آ رہی ہیں، وہ تارے توڑ کر نہ لا سکے،15 اکتوبر کو مریم نواز کے استقبال کا حق ادا کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت یہاں پراکسی کے ذریعے سازش کر رہا ہےہماری فوج نے بھارت کے 7 جہاز گرائےجب میزائل چکلالہ پر آیا تو ہم نے گھس کر مارا،ہماری جانیں فوج پر قربان ہیں۔ حنیف عباسی کا مزید کہناتھاکہ ہمیں بھکاری کہنے والے دیکھیں، ہم نے کئی گنا بڑے ملک کی عزت نیست ونابود کردی،فوج کے خلاف بولنے والا غدار وطن ہے۔
اس موقع پر دانیال چوہدری کاکہناتھاکہ راولپنڈی میں (ن) لیگ متحد ہے ،15 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ مریم نواز کا شاندار استقبال کریں گے۔