بھارت نے ایشیاء کپ کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025ء کو بھی سیاست کی نذر کر دیا
کولمبو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وہی ہوا جس کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا ، کرکٹ شائقین کو امید تھی کہ شاید ایشیا ء کپ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم اور بورڈ نے کوئی سبق حاصل کیا ہو لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا ۔بھارت نے ایشیاء کپ کے بعد آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025ء کو بھی سیاست کی نذر کر دیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم نے پھر بتا دیا کہ وہ کھیلنے نہیں سیاست کرنے آئی ہے۔
14 ستمبر کو بھارتی مینز ٹیم نے سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔ویمن ٹیم نے بھی آج کوئی کسر نہ چھوڑی، پاکستان اور بھارت کے درمیان ویمن ورلڈ کپ میچ کے ٹاس کے بعد بھی کپتانوں کے درمیان ہینڈ شیک نہیں ہوا۔
