راولپنڈی اور لاہور کے درمیان چلنے والی ریل کار کے کرایوں میں اضافہ
سورس: Wikimedia Commons
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلویز نے راولپنڈی اور لاہور کے درمیان چلنے والی ریل کار کے کرایوں میں اضافہ کردیا۔ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان یکطرفہ کرایہ 150 سے 250 روپے تک بڑھادیا گیا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق راولپنڈی اور لاہور کے درمیان چلنے والی ریل کار کے کرایوں میں اضافہ آج سے نافذ العمل ہوگا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کرائے میں اضافہ مسافروں کو دی جانیوالی ریفریشمنٹ کیلئے کیا گیا ہے۔
