پاکستان ویمنزٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں پہلی بار بھارتی ٹیم کو آل آؤٹ کردیا ، تاریخ رقم کرنے میں ڈیانا بیگ کا اہم کردار

پاکستان ویمنزٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں پہلی بار بھارتی ٹیم کو آل آؤٹ کردیا ، ...
پاکستان ویمنزٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں پہلی بار بھارتی ٹیم کو آل آؤٹ کردیا ، تاریخ رقم کرنے میں ڈیانا بیگ کا اہم کردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن)  آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان ویمنز ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت کو پہلی مرتبہ ون ڈے میچ میں آل آؤٹ کر دیا۔ بھارتی ٹیم صرف 247 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے شاندار باؤلنگ کی۔ انہوں نے اپنے 10 اوورز میں 69 رنز کے عوض 4 اہم وکٹیں حاصل کیں اور بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کو مشکلات میں ڈال دیا۔ان کے ساتھ فاطمہ ثنا نے بھی بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سادیہ اقبال نے 2، اور نشمہ صندھو و رمین شمیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستانی باؤلرز نے میچ کے آغاز سے ہی بھارت پر دباؤ برقرار رکھا اور وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کیں۔ بھارتی کپتان ہرمین پریت کور 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ ہیرلین دیول اور جمیمہ روڈریگز نے مزاحمت کی کوشش کی، مگر پاکستانی باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکیں۔

مزید :

کھیل -