سعودی عرب ، دہشت گردی پر امریکی سمیت 24ملزمان کو قید کی سزا

سعودی عرب ، دہشت گردی پر امریکی سمیت 24ملزمان کو قید کی سزا

                               ریاض(آن لائن)سعودی عرب میں انسداد دہشت گردی کے مقدمات کی سماعت کرنے والی خصوصی فوج داری عدالت نے 22 سعودی شہریوں، ایک امریکی اور ایک یمنی کو دو سے27 سال قید کی سزاﺅں کا حکم دیا ہے۔ ان پر دارالحکومت ریاض میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔ ان پر اہم شخصیات پر حملوں، تیل پائپ لائنوں کو بم دھماکوں سے تباہ کرنے، اہم حکومتی اور ریاستی تنصیبات پر حملے، ولی الامر کے خلاف بغاوت، سعودی عرب اور بحرین میں دہشت گردی کے لیے خفیہ گروہ تشکیل دینے، غیر قانونی طور پر اسلحہ اور رقوم جمع کرنے اور عام شہریوں کو حکومت کے خلاف اکسانے جیسے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

 لند ن(بیورورپورٹ)دولتِ اسلامیہ نے حالیہ مہینوں میں عراق اور شام کے بہت سے علاقوں پر کنٹرول حاصل

مزید : عالمی منظر