فرانس نے روس کوجنگی بحری جہاز کی فراہمی روک دی

فرانس نے روس کوجنگی بحری جہاز کی فراہمی روک دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس (اے پی پی) فرانس نے روس کوجنگی بحری جہاز کی فراہمی روک دی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس حکومت نے کہا ہے کہ اس نے روس کو دو جنگی بحری جہازوں کی فراہمی سردست روک دی ہے ۔
۔ فرانسیسی صدر فرانسوا اولانڈ نے یوکرین تنازعے میں ماسکو حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں یہ جہاز روس کو فراہم نہیں کئے جا سکتے ہیں۔ 1.2بلین یورو مالیت کی یہ ڈیل 2011ءمیں فائنل کی گئی تھی جبکہ روسی حکومت کا کہنا ہے کہ فرانس کی طرف سے یہ جنگی بحری جہاز فراہم نہ کرنے کے باعث وہ اپنے عسکری شعبے میں اصلاحات کا منصوبہ ترک نہیں کرے گا۔۔

مزید :

عالمی منظر -