بھارت، رکن کانگریس کے سامنے احتجاج کے بعد لڑکی کا اغوائ، قتل کردیاگیا

بھارت، رکن کانگریس کے سامنے احتجاج کے بعد لڑکی کا اغوائ، قتل کردیاگیا

نئی دہلی(این این آئی)مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے رکن کے سامنے احتجاج کی جرات کرنے والی نوجوان لڑکی کو اغوا کرلیا گیا۔ باپ کوتشدد سے بچانے والی بیٹی کی لاش اگلے روز ریل کی پٹریوں پر برہنہ حالت میں ملی۔یہ واقعہ مغربی بنگال میں پیش آیا جہاں ٹریکٹر کا کرایہ ادا نہ کرنے پر پنچایت میں فیصلے کے بعد غریب کسان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ والد کو تشدد سے بچانے کے لئے لڑکی نے ترنمول کانگریس کے رکن اور علاقہ کونسلر کے سامنے احتجاج کیا اور مار پیٹ روکنے کی اپیل کی جس کی سزا اسے اغوا، زیادتی، قتل اور برہنہ حالت میں ریلوے اسٹیشن سے لاش کی صورت میں ملی۔ لڑکی کی شناخت کے بعد والد نے تیرہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور دو افراد کو گرفتار بھی کیا جبکہ لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ واقعہ کے خلاف سی پی آئی ایم، ایس ایف آئی اور ڈی وائے ایف آئی کے طالب علم اور نوجوان یوم سیاہ منا رہے ہیں جبکہ اسٹوڈنٹس نے ہڑتال کر کے سڑکیں بلاک کر دیں اور مجرموں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مزید : عالمی منظر