سعودی عرب میں نوکریاں ،مقامی نوجوانوں کی عدم دلچسپی

سعودی عرب میں نوکریاں ،مقامی نوجوانوں کی عدم دلچسپی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(این این آئی)سعودی حکام نے حج کے موقع پر زائرین کی رہنمائی کیلئے سعودی نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر ملازمتوں کی پیشکش کی لیکن حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان اس میں دلچسپی نہیں لے رہے۔مدینہ میں حج بس سنڈیکیٹ کے ڈپٹی جنرل مینیجر مردان خشوگی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حج سیزن میں ان کے دفتر میں رجسٹریشن کیلئے عرب نوجوان نہیں آرہے۔بطور گا ٹیڈ کام کرنے کیلئے 1000ملازمین کی پیشکش کی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ملازمتیں بہت شاندار ہیں اور ان کیلئے تجربے کے سرٹیفکیٹ کے علاوہ 6000سعودی ریال کا بونس بھی دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس ملازمت کیلئے صرف ادارے کے دفتر آکر ایک فارم پر کرنا ہو گا اور شناختی کارڈ جمع کروانا ہو گا جس کے بعد ایک کمیٹی موزوں امیدواروں کا انتخاب کر لے گی لیکن اسقدر سادہ اور آسان طریقہ کار کے باوجود سعودی نوجوان ان ملازمتوں میں بالکل دلچسپی نہیں لے رہے۔

مزید :

عالمی منظر -