یوکرائن کو نیٹو کا رکن تسلیم کیا جائے‘ یوکرائن کے وزیراعظم کا مطالبہ

یوکرائن کو نیٹو کا رکن تسلیم کیا جائے‘ یوکرائن کے وزیراعظم کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کیف (اے پی پی) یوکرائن کو نیٹو کا رکن تسلیم کیا جائے۔ یہ مطالبہ یوکرائن کے وزیراعظم آرسینے بٹسنیوک نے بدھ کو ویلز میں منعقدہ نیٹو سربراہی کانفرنس کے موقع پر سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ روس ایک دہشت گرد ملک ہے یہ ایک جارح مملکت ہے اور اسے بین الاقوامی قوانین کے تحت ذمہ دار ٹھہرایا جائیگا۔ نیٹو کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال کے مطابق صحیح فیصلہ یہ ہو گا کہ یوکرائن کو نیٹو کا رکن تسلیم کیا جائے۔ آرسینے نے ٹیلی ویژن پر گفتگو کے دوران کہا کہ یوکرائن نے روس اور یوکرائن کے درمیان حقیقی سرحد قائم کرنے کیلئے دیوار بنانے کا منصوبہ اپنایا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -