کینبرا ٗپسماندہ ملکوں کوبدعنوانی کے نتیجے میں سالانہ ایک ٹریلین ڈالر کا نقصان اٹھاپڑرہاہے،عالمی تنظیم

کینبرا ٗپسماندہ ملکوں کوبدعنوانی کے نتیجے میں سالانہ ایک ٹریلین ڈالر کا ...

لندن (بیورورپورٹ)دنیا کے پسماندہ ملکوں کو بدعنوانی کے نتیجے میں سالانہ ایک ٹریلین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ یہ بات غربت کے خلاف کام کرنے والی عالمی تنظیم ’وَن‘ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بتائی ۔ اس گروپ نے جی ٹوئنٹی ملکوں پر زور دیا کہ وہ پسماندہ ملکوں کو پہنچنے والے اس نقصان کی وجوہات کے خلاف کارروائی کریں جن میں منی لانڈرنگ، رشوت، ٹیکس چوری اور بدعنوانی شامل ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی میں قائم اس گروپ نے ترقی پذیر ملکوں کے لیے بدعنوانی کی اقتصادی قیمت کے موضوع پر رپورٹ کو آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں جاری کی ہے۔

اس مقصد کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکا، کینیڈا، سعودی عرب اور جنوبی افریقہ کے سفارت کار بھی شریک ہوئے۔

مزید : عالمی منظر