پلیسس ون ڈے سیریز میں تین سنچریاں بنانےوالے پہلے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے

پلیسس ون ڈے سیریز میں تین سنچریاں بنانےوالے پہلے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے

ہرارے( نیٹ نیوز) فاف دو پلیسز سہ ملکی یا چار ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز میں تین سنچریاں بنانے والے پہلے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے۔ پلیسز نے زمبابوے کے خلاف میچ میں کیریئر کی تیسری سنچری داغ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ زمبابوے میں جاری سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز جنوبی افریقن بلے باز فاف دو پلیسزکیلئے یادگار بن گئی، پلیسز نے اسی سیریز کے دوران کیریئر کی پہلی سنچری بنائی تھی زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقن بلے بازپلیسزنے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری سکور مکمل کی، یہ ان کی رواں سیریز میں اور کیریئر کی تیسری سنچری ہے۔ اس سنچری کے ساتھ ہی وہ کسی بھی سہ یا چار ملکی سیریز میں زیادہ سنچریاں بنانے والے جنوبی افریقن بلے باز بن گئے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی