انگلینڈ اور بھارت آج پانچویں ون ڈے میں آمنے سامنے

انگلینڈ اور بھارت آج پانچویں ون ڈے میں آمنے سامنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


برمنگھم( نیٹ نیوز) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے میچ آج ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم بھارت کو پانچ میچز کی سیریز میں 3-0 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ دوسرے ون ڈے میں بھارت نے 133 رنز جبکہ تیسرے میں 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ چوتھے میچ میں بھارتی ٹیم نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 3-0 کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے 5 ستمبر کو ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں دورہ میں شامل واحد ٹی 20 میچ میں 7 ستمبر کو برمنگھم کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔ واضح رہے کہ انگلش ٹیم پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز 3-1 سے اپنے نام کر چکی ہے۔