ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی 16ستمبر کو پاکستان پہنچے گی

ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹرافی 16ستمبر کو پاکستان پہنچے گی

لاہور( سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنا منٹ کی ٹرافی 16ستمبر کو پاکستان پہنچے گی ، ٹرافی اس دوران لاہور اور کراچی لایا جائے گا۔آئندہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ٹورنامنٹ سے قبل انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹرافی کو دنیا کے مختلف ملکوں میں لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی سی سی کے حکام بھی ٹرافی کے ساتھ چار دن پاکستان میں قیام کریں گے۔ٹرافی 20ستمبر کو افغانستان جائے گی ۔ٹرافی 25سے 27ستمبر کو جنوبی افریقہ ،2اکتوبر کو زمبابوے ،9سے 11اکتوبر کو متحدہ عرب امارات میں رہے گی ۔ٹرافی 16اکتوبر کو جمیکا اور 17اکتوبر کو باربادوس میں ہوگی جبکہ 6نومبر کو میزبان ممالک کا دورہ شروع کرے گی ۔ٹرافی کرکٹ کھیلنے والے 14ممالک کا دورہ کرے گی اور نومبر میں میزبان ممالک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا سفر شروع کردے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی