چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ13ستمبرسے بھارت میں شروع ہو گا

چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ13ستمبرسے بھارت میں شروع ہو گا

 نئی دہلی ( نیٹ نیوز ) چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا چھٹا ایڈیشن13ستمبرسے بھارت میں شروع ہو گا، ایونٹ کے میچز 13ستمبر سے 4 اکتوبر تک موہالی، بنگلور،حیدرآباد دکن اور رائے پور میں کھیلے جائیں گے۔ چیمپیئنز لیگ کی گورننگ کونسل کے اعلامیے کے مطابق چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا چھٹا ایڈیشن بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کے میچز 13ستمبر سے 4 اکتوبر تک موہالی، بنگلور،حیدرآباد دکن اور رائے پور میں کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ میں مجموعی طور پر 29 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا افتتاحی گروپ سٹیج میچ17ستمبر کو کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور چنائی سپرکنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی