انگلش فٹبالر ویکنز اردن فٹ بال ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

انگلش فٹبالر ویکنز اردن فٹ بال ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر

عمان ( نیٹ نیوز) سابق انگلش مڈ فیلڈر رے ویکنز اردن فٹ بال ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر ہو گئے۔ سابق انگلش انٹرنیشنل فٹ بالر ویکنز نے 1979ءسے 1985ءتک مانچسٹر یونائیٹڈ کلب کی نمائندگی کی اور فٹ بال سے کنارہ کشی کے بعد وہ مختلف کلبوں کی کوچنگ کر چکے ہیں، سابق آرسنل فارورڈ فرینک ان کے معاون ہوں گے۔ 57 سالہ ویکنز کی زیر کوچنگ اردن کی ٹیم 11 اکتوبر کو ملائیشیا کے خلاف پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔

، اس کے بعد وہ آئندہ برس آسٹریلیا میں شیڈول اے ایف سی ایشین کپ میں ٹیم کو لیڈ کریں گے۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی