یو ایس اوپن سرینا ولیمز فلاویہ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

یو ایس اوپن سرینا ولیمز فلاویہ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

             نیویارک( نیٹ نیوز) شہرہ آفاق امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے یو ایس اوپن ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔ سرینا ولیمز نے کوارٹر فائنل میں حریف اٹالین کھلاڑی فلاویا پینی ٹا کو شکست دی۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلیم ٹینس ٹورنامنٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں سرینا ولیمز کا مقابلہ اٹلی کی فلاویا پینی ٹا سے تھا۔ سرینا ولیمز نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3 اور 6-2 سے زیر کر کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیاسرینا ولیمز نے کوارٹر فائنل میں کامیابی حاصل کرنے پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ محنت سے کھیلا ہے اور اس کا مجھے صلہ ملا ہے کوارٹر فائنل میں جیت کاعزم کیا ہوا تھا اور کامیابی میرا مقدر بنی میری کوشش ہوگی کہ میںاب سیمی فائنل میں بھی عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کروں اور اس کےلئے میں نے پلان بھی تیار کرلیا ہے میں یوایس اوپن ویمنز ٹائٹل اپنے نام کروں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی