ناقابل فہم حرکت کرنے والا نوجوان

ناقابل فہم حرکت کرنے والا نوجوان
ناقابل فہم حرکت کرنے والا نوجوان

  

زیورچ(نیوزڈیسک ) بہادر نوجوان نے اپنی کمر کے ساتھ پیوست رسیوں کی مدد سے 300 فٹ اونچی چٹان سے چھلانگ لگا کر دنیا کو حیران کردیا۔ بہادر نوجوان نے اپنی کمر کے گوشت میں پیرا شوٹ کے رسیاں گزارئیں جس کی وجہ سے اس کے جسم کا تمام دباﺅ اس کی کمر میں پیوست لگائی گئی رسیوں پر پڑا۔ استانسلاف کا کہنا ہے کہ جنوب وسطی سوئٹزرلینڈ میں واقع لیتھربینن وادی میں 3 سو فٹ بلند چٹانوں سے بیس جمپنگ اس کا خواب تھا۔ اس کی چھلانگ کو پیرا شوٹ، اس کے ہیلمٹ اور نوجوان کے ہاتھ میں موجود کیمرے کی مدد سے فلمایا گیا۔ بہادر نوجوان نے جسم کے گرد حفاظتی رسے لپیٹنے کی بجائے اپنی پیٹھ سے دھات کی تاروں کو گزارا جنہیں کسی قسم کا کوئی سہارا نہیں دیا گیا تھا۔ بہادر نوجوان نے اپنی فلم بنانے کے بعد اسے آن لائن پوسٹ کیا جسے انٹرنیٹ پر کافی پسند کیا جا رہا ہے اور نوجوان کی بہادری کو پذیرائی مل رہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس