معروف اداکار مقصود حسن انتقال کرگئے

معروف اداکار مقصود حسن انتقال کرگئے

کراچی (آئی این پی)اسٹیج کے معروف اداکار مقصود حسن طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔اسٹیج اداکار مقصود حسن نے اپنے فنی سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا۔ جبکہ متعدد اسٹیج ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے ٹیلی ویڑن کے بھی مختلف ڈراموں میں کام کیا۔ مقصود حسن گزشتہ کافی عرصے سے علیل تھے جس کے بعد آج وہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مقصود حسن بلدیہ عظمی کے ملازم تھے۔

مزید : کلچر