ڈائریکٹر سید نور نے اپنی فلم کے میوزک پر کام شروع کردیا
لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر سید نور نے اپنی فلم کے میوزک پر کام شروع کردیا ہے جس میں نئی گلوکارہ دامیہ فاروق کو متعارف کرارہے ہیں۔ گزشتہ روز مقامی سٹوڈیو میں سید نور اور دامیہ فاروق نے فلم کے میوزک پر کام کیا اس موقع پر گانے کی ریکارڈنگ بھی ہوئی۔ اس حوالے سے دامیہ فاروق کا کہنا ہے کہ سید نور نے پاکستان فلم انڈسٹری کے تمام شعبوں میں نیا ٹیلنٹ متعارف کروایا ہے ۔