ہالی ووڈ فلم”دی انٹرویو“25دسمبر کو ریلیز ہو گی

ہالی ووڈ فلم”دی انٹرویو“25دسمبر کو ریلیز ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک( نیٹ نیوز) ہالی ووڈ فلم دی انٹرویو کا نیا ٹریلر ریلیز کردیا گیا فلم پچیس دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ،ہالی ووڈ فلم دی انٹرویو میں جیمزفرانکو مرکزی کردار کررہے ہیں، فلم کی کہانی جرنسلٹ اورپروڈیوسر کے گرد گھومتی ہے جو ایک ٹاک شو میں اہم شخصیت کا انٹرویو کرتے ہیں جس کے بعد آتا ہے کہانی میں ٹوئسٹ ،فلم میں میزبان کا کردار جیمز فرانکو جبکہ پروڈیوسر کے کردار میں،سیتھ روجین اداکاری کے جوہر دکھارہے ہیں، دیگر کاسٹ میں لیزی کی پلان اور چارلس راہی شامل ہیں،کامیڈی ایکشن فلم دی انٹرویو رواں سال پچیس دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔

مزید :

کلچر -