الزبتھ ٹیلر کا شوہر رچرڈ برٹن کو لکھا خط نیلامی کے لئے پیش

الزبتھ ٹیلر کا شوہر رچرڈ برٹن کو لکھا خط نیلامی کے لئے پیش

کیلی فورنیا( نیٹ نیوز)ہالی وڈ کی الزبتھ ٹیلر کا اپنے اس وقت کے شوہر رچرڈ برٹن کو لکھے خط کو نیلامی کے لئے پیش کیا جا رہا ہے ، جو علیحدگی سے کچھ دن پہلے لکھا گیا تھا۔ اس کی قیمت 35 ہزار پاونڈ رکھی گئی ہے۔ وہ دونوں دنیا چھوڑ گئے ، لیکن شہزادی ڈیانا ، گریس کیلی اور دیگر اہم شخصیات کی طرح ان کی محبت کے چرچے کسی نہ کسی بہانے ہوتے ہی رہتے ہیں۔ یاد رہے کہ الزبتھ ٹیلر نے اپنی زندگی میں آٹھ شادیاں کی تھیں ، اور ان میں سے دو مرتبہ برطانوی نںاد ہالی وڈ اداکار رچرڈ برٹن سے کی تھیں۔ جتنی ان دونوں کی محبت کو شہرت ملی کسی اور شوہر سے ٹیلر کو شائد محبت ہی نہ ہو سکی تھی۔

مزید : کلچر