پردہ عورت کی حقیقی شخصیت،مقام اور عظمت کا ترجمان ہے، فاطمہ خان

پردہ عورت کی حقیقی شخصیت،مقام اور عظمت کا ترجمان ہے، فاطمہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ طالبات کی مرکزی صدر فاطمہ خان نے عالمی حجاب ڈے کے تناظر میں لاہور میں طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عورت کا پردہ استعمار کے منہ پر تمانچہ ہے کسی قوم سے بہادر با پردہ انسان ساز عورتوں کا فقدان ہو تو وہ معاشرہ یا قوم شکست و تنزل ہوجائے گا اگر پردہ نہ ہو تو عورت اپنے آپکو گناہوں سے دور نہیںرکھ سکتی اور نہ ہی گناہوں سے اجتناب کر سکتی ہے پردہ عورت کی حفاظت کا ضامن ہے پردہ عورت کی حقیقی شخصیت،مقام اور عظمت کا ترجمان ہے حجاب سے مراد اسلامی وقار اور نسوانی شخصیت کو تحفظ فراہم کرنا ہے آج کی عور ت اور جوان بہن کے لئے حضرت خدیجہ ؓ،بی بی فاطمہؓ اور حضرت زینب ؓ نمونہ عمل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجود عورتوں کے لئے پردہ وہ ہتھیار ہے جو وہ استعمار کے خلاف استعمال کر سکتی ہیں اور اسی پردہ یا حجاب کی بدولت انقلاب اسلامی لایا جا سکتا ہے