کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر عمر سعید کا نکاسی آب کے حوالے سے مختلف علاقوں کا دورہ

کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر عمر سعید کا نکاسی آب کے حوالے سے مختلف علاقوں کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)کنٹونمنٹ ایگزیکٹیو آفیسر لاہور عمر سعید چوہدری نے صدر بازار، میاں میر کالونی، بھٹہ چوک،گوہاوہ گاؤں، بیدیاں روڈ اور علی پارک(ایکسٹینشن) مناظر علی سٹریٹ، لاہور کینٹ کا ہنگامی دورہ کر کے یہاں پر بارش کے پانی کی نکاسی کے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا عمر سعید چوہدری نے کہاکہLCBاپنے زیر انتظام علاقوں میں صحت اور صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مسلسل کوشاں ہے تا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول میسر ہو، اس مقصد کے لئے کنٹونمنٹ بورڈ نے بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے واٹر پمپ، گٹروں کی صفائی کے لئے گاڑیاں اور جدید آلات مہیاکر کے یہاں پر عملہ بھی تعینات کیا گیا ہے کینٹ انجینئرضیاء احمد خان، اسسٹنٹ انجینئراسلم عاصم،ڈسپوزل انسپکٹر ذوالفقار بھٹی، جنرل سیکرٹری جوائنٹ ایکشن کمیٹی عمران کیانی اور اہل علاقہ بھی اس موقع پرموجود تھے۔