پراسیکیوٹرز کو فورنزک سائنس اورجدیدتفتیش سے روشناس کروانے کیلئے کورسزکروائے جا رہے ہیں ، ترجمان

پراسیکیوٹرز کو فورنزک سائنس اورجدیدتفتیش سے روشناس کروانے کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبرنگار)محکمہ پراسیکیوشن اپنے پراسیکیوٹرز کو فورنزک سائنس اورجدید انداز تفتیش سے روشناس کروانے کیلئے تربیتی کورسزکروا رہا ہے تاکہ انصاف کی فراہمی کے عمل کو شفاف اور یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان کے مطابق فورنزک سائنس کے ذریعے تفتیش میںمہارت کیلئے پنجاب بھر سے آئے پراسیکیوٹرز کو پہلے لاہور پراسیکیوشن اکیڈمی میں تربیت کروائی گئی اور اب کراچی میں جدید کورسز کروائے جا رہے ہیں انہوں نے اس عزم کو اظہار کیا کہ ان کورسز سے محکمے کے افسران سنگین جرائم کی تفتیش میں فورنزک ایویڈنس کو ریکارڈ کرنے کے علاوہ اس کی درست جانچ اور عدالت میں پڑتال کروا سکیں گے۔ یاد رہے کہ محکمہ پراسیکیوشن کا قیام 2006 میںعمل میں آیا جس کا مقصد ایف آئی آر کی رجسٹریشن میںمحکمہ پولیس کی راہنمائی کرنا اور عدالت میں جرم ثابت کر کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانا ہے۔ محکمہ پراسیکیوشن اس ضمن میںاب تک نمایاں کامیابیاںحاصل کر چکاہے اور پنجاب بھر میں مختلف جرائم میں ملوث مجرموں کو سزا دلوانے میں کامیابی کی شرح 91فیصدہے۔ترجمان محکمہ پراسیکیوشن کے مطابق حالیہ تربیتی کورسز بھی محکمے کے نئے آنے والے افسران کی مہارت میں اضافے کیلئے منعقدکئے جا رہے ہیں تاکہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اس میں مزید بہتری بھی لائی جا سکے