ہمیں نفرتوں کو مٹا کر امن ،دوستی اور بھائی چارے کے فروغ کےلئے مل کر کام کرنا ہوگا، شمشاد حسین شاہ

ہمیں نفرتوں کو مٹا کر امن ،دوستی اور بھائی چارے کے فروغ کےلئے مل کر کام کرنا ...
 ہمیں نفرتوں کو مٹا کر امن ،دوستی اور بھائی چارے کے فروغ کےلئے مل کر کام کرنا ہوگا، شمشاد حسین شاہ

  

لاہور(پ ر) پاکستانی سٹیزن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر سید شمشاد حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں بھگت سنگھ میموریل فاﺅنڈیشن کے تین رکنی وفد امتیاز رشید قریشی کی قیادت میں صوفی طفیل اور سید عباس علی شاہ کی انڈین ہائی کمیشن ڈاکٹر ٹی سی اے راگوان سے ملاقات کا بھرپور خیر مقدم کیا ہے اور خطے میں امن کے حوالے سے ان کی کوششوں کو سراہا اور انہوں نے مزید کہا کہ اس ملاقات کے دوررس نتائج مرتب ہوں گے اب ہمیں نفرتوں کو مٹا کر امن ، دوستی اور بھائی چارے کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا اور ویزوں کے اجراءمیں نرمی پیدا کرنا ہونگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4