ریلوے پریم یونین سی بی اے کا ہنگامی اجلاس

ریلوے پریم یونین سی بی اے کا ہنگامی اجلاس

لاہور(پ ر) پاکستان ریلوے پریم یونین سی بی اے کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت علی مردان خان صدر لاہور ڈویژن منعقد ہوا جس میں مہمان گرامی لیبر ونگ (ن) کے صدر چودھری انور شہزا د تھے اجلاس میں وزیر آباد، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، چنیوٹ، گوجرہ، رائے ونڈ، قصور ، اوکاڑہ سے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں عرفان اقبال، خضر حیات، بابر نواز، شوکت جٹ، خالدنذیر، محبوب خان ، میاں طارق نے شرکت کی اجلاس سے علی مردان خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان اور طاہر القادری نے وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے خلاف نازیبا زبان بند نہ کی تو ریلوے پریم یونین سی بی اے عمران خان کے گھر زمان پارک اور طاہر القادری کے گھر کے باہر پہلے مرحلے میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1