عطائیت کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ٹاؤن ہال میں اجلاس

عطائیت کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ٹاؤن ہال میں اجلاس


لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی اولاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان کی ہدایت کے مطابق لاہور کو عطائیت سے پاک کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ٹاؤن ہال میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ڈسٹرکٹ آفیسر(مانیٹرنگ اینڈ انکوائریز) امین اکبر چوپڑا نے کی۔ اجلاس میں لا ہور کے تمام ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز(ہیلتھ)، ڈرگ انسپکٹرز اور پنجاب ہیلتھ کےئر کمیشن کے نما ئندگان نے کی۔میٹنگ کے دوران ڈی سی او لاہور کے عزم کے مطا بق لا ہور سے عطا ئیت کی گندگی کو صاف کر نے کے لیے تمام تر انتظامی اور قانونی امور زیر غور لا ئے گئے جس کے مطا بق روزانہ کی بنیاد پر عطا ئیت کے خلاف کیے گئے اقدام کو دیکھا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلہ میں 9ٹا ؤنز میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو کہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی کارکردگی رپورٹ ڈی سی او آفس میں جمع کروائیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1