ایکشن کمیٹی کے آرگنائزرنے بازیابی نعلین پاک کی یقین دہانی پردھرنا ختم کردیا

ایکشن کمیٹی کے آرگنائزرنے بازیابی نعلین پاک کی یقین دہانی پردھرنا ختم کردیا

لاہور(خبر نگار )پاکستان مسلم لیگ علماءو مشائخ ونگ کے جنرل سیکرٹری مولانا رجیع اللہ خان ، پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری چیئرمین پنجاب بین المذاہب انسانی حقوق قانون و انصاف پیر مخدوم ابرار احمد گیلانی چیئرمین شیعہ شہریان علامہ وقار الحسنین نقوی چیئرمین شہریان لاہور ڈاکٹر شاہد نصیر راہنماتحریک ختم نبوت مولانا غلام حسین نعیمی ، مولانا اصغر عارف چشتی ، حاجی سعید اختر ودیگر دینی و مذہبی راہنماﺅں نے بازیابی نعلین پاک ایکشن کمیٹی کے آرگنائزر پیر ایس اے جعفری کو پنجاب حکومت کی نعلین پاک بازیاب کرانے کے ضمن میں یقین دہانی کرانے کے بعد پریس کلب سے اپنا احتجاجی دھرنا پر امن طور پر ختم کرنے پر مبارکباد دی اور پیر ایس اے جعفری کو نعلین پاک بازیابی کیلئے عرصہ بارہ سال سے سیال لباس اور ننگے پاﺅں جہد مسلسل پر بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی بھی کرائی ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1