بارش سے معمولات زندگی شدید متاثر ،کاروبار ٹھپ

بارش سے معمولات زندگی شدید متاثر ،کاروبار ٹھپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                 لاہور( جاوید اقبال،صبغت اللہ چودھری) صوبائی دارلحکومت میں جاری بارشوں کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہو کررہ گئے ہیں اور گذشتہ روز ان بارشوں کی وجہ سے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہوئے سکولوں‘ کالجوں ‘ دفاترز اور ےونیورسٹز میں حاضری معمول سے کہیں کم رہی ۔اسی طرح سے ان بارشوں کے اثرات کاروبار پر بھی پڑے اور کاروباری حضرات بھی ان بارشوں کی وجہ سے بری طرح سے پریشان دکھائی دئیے کاروبار کرنے والے ان تاجر حضرات کا کہنا تھا کہ چونکہ بارشوں کا سلسلہ لگا تار جاری رہا اس وجہ سے گاہکوں نے مارکیٹیوں کا رخ نہیں کیا اور بہت سے مارکٹیوں میں تاجر ایسے بھی ہیں جنہوں نے ایک بھی گاہک کا منہ نہیں دیکھا ہے ۔ان بارشوں کی وجہ سے سبزےوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا تاہم بارشوں کی وجہ سے لوگوں نے معمول سے ہٹ کر پکوڑے اور خصوصی پکوان بھی گھروں میں بنائے اور بارش کا مزہ بھی اٹھایا۔ کامرس رپورٹر کے مطابق پنجاب میں گزشتہ دو دن سے جاری طوفانی بارشوں نے سیکڑوں تاجروں کا دیوالیہ کر دیا ۔ صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں کی درجنوں مارکیٹوں کے بیسمنٹ میں بارش کا پانی کا بھر جانے سے تاجروں کا اربوں روپے مالیت کا سامان خراب ہو گیا ۔ صوبائی دارالحکومت کی کی مارکیٹوں میں بیسمنٹ میں دس دس فٹ تک پانی بھر گیا ۔ جس کے باعث ان میں رکھا سامان مکمل خراب ہو گیا ۔ صوبائی دارالحکومت کی جن مارکیٹوں میں پانی بھرا ان میں بادامی باغ آٹو مارکیٹ ، ہال روڈ ، بیڈن روڈ ، برانتھ روڈ ، لٹن روڈ ، ماڈل ٹاﺅن لنک روڈ ، ٹاﺅن شب مارکیٹ شامل ہیں ۔ زیادہ نقصان ہال روڈ ، بادامی باغ اور برانتھ روڈ مارکیٹ کے تاجروں کا ہوا ۔ تاجروں نے آج صبح جب دکانیں کھلیں تو ان میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ملا ۔ صوبائی دارالحکومت کے تاجروں نے واسا کو اپنے نقصان کا ذمہ دار ٹھرایا ہے ان کا کہنا ہے کہ واسا کی جانب سے ذمہ دارانہ انتظامات نہ کئے جانے کے باعث مارکیٹوں میں پانی بھرا ہے ۔