خورشید شاہ اور رضاربانی کاخطاب متوازن اورفکر انگریز ہے ، نرگس فیض

خورشید شاہ اور رضاربانی کاخطاب متوازن اورفکر انگریز ہے ، نرگس فیض


لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی رہنما اورسابق پارلیمانی سیکرٹری اسمبلی نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ خورشید شاہ اور رضاربانی کاخطاب متوازن اورفکر انگریز ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن ان ددنوں رہنماؤں کے خطاب پر توجہ دے اور اپنی اصلاح کرے ،عمران خان اپوزیشن نہیں ہیں اصل اپوزیشن پیپلزپارٹی ہے ،پیپلزپارٹی نے مثالی اپوزیشن کا کرداراداکیا ہے ،پیپلزپارٹی کے اس کردار سے جمہوری نظام کو استحکام حاصل ہوا ہے ،آصف علی زرداری اس نظام کو بچانے کے لئے متحرک ہیں مسلم لیگ ن آصف علی زرداری کی ہدایت پرعمل کرکے خود کوبحران سے نکالنے کی کوشش کرے ،مسلم لیگ نے یہ نہ سمجھے کہ عمران خان کا شوفلاپ ہونے کے بعد اس کی حکومت کو مزیدمشکلات کاسامنا نہیں کرنا پڑے گا ،مسلم لیگ ن کی قیادت اپنے عہدیداروں کوجمہوریت کے لئے کام کرنے کی ہدایت کرے ان سے مل کر ایسی حکمت عملی مرتب کی جائے جس سے جمہوری نظام مضبوط ہو،مسلم لیگ ن کی قیادت ملک کو جمہوری انداز میں چلائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1