ویشوا ہندو پریشد کی بھارتی چیمبر کو ’’ لائف سٹائل پاکستان ‘‘ نمائش ملتوی کرنے کی ہدایت

ویشوا ہندو پریشد کی بھارتی چیمبر کو ’’ لائف سٹائل پاکستان ‘‘ نمائش ملتوی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دلی (اے پی پی) ہندو انتہا پسندجماعت ویشوا ہندو پریشد نے بھارتی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے کہا ہے کہ وہ 11سے 14ستمبر تک نئی دلی میں منعقد ہونے والے ’’ لائف سٹائل پاکستان ‘‘ کی دوسری نمائش کومنسوخ کرے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ’’ لائف سٹائل پاکستان ‘‘ کی پہلی نمائش بھارتی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹریڈ دویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے مشترکہ تعاون سے 2012میں کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی تھی۔ ویشوا ہندو پریشد نے دھمکی دی ہے کہ اگر نمائش ملتوی نہیں کی گئی تو وہ سخت ردعمل ظاہر کرے گی۔ تنظیم کے جنرل سیکرٹری رام کرشنا شری وستوا نے ایف آئی سی سی آئی کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ اگر بھارتی چیمر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے پاکستانی مصنوعات کی تشہیر کی تو بھارتیوں کے احساسات مجروح ہونگے۔

مزید :

کامرس -