خورشید شاہ کے خلاف کسی کو بھی بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،میاں ایوب

خورشید شاہ کے خلاف کسی کو بھی بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پےپلزپارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اےوب نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کے خلاف کسی کو بھی بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے وہ قومی اسمبلی میں پےپلزپارٹی کی نمائندگی کررہے ہیں ہم نے اپنے دور حکومت مےں اپنے خلاف ہونے والے کسی بھی احتجاج کو کبھی بھی راستوں میں کنٹےنر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے نہےں روکا تھااور احتجاج کرنے والوں کی آواز کو سن کر انہیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش بھی کی تھی اور ایک بھی سیاسی قیدی نہےں بنایا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پےپلزپارٹی نے اپنے خلاف ہونے والے جلسے جلوسوں کوہمےشہ پرامن جمہورے طرےقے سے روکا ہے کےونکہ پےپلزپارٹی سمجھتی ہے کے پاکستان مےں ہر مشکل مسئلے کا حل جمہوری راستہ مےں سے ہی نکالنا ہے کےونکہ عوام کی آواز دبانے سے مسائل ختم ہونے کی بجائے بڑھتے ہےں جو کہ ملک عوام اور سےاستدانوں کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے موجودہ حالات مےں آصف علی زرداری اہم کردار ادا کر رہے ہیں ہم جمہوری راستے پر ےقےن رکھتے ہیں پےپلزپارٹی نے ہمےشہ جمہورےت کی بقاءکے لئے جنگ لڑی ہے اب بھی عوام کے حقوق کی ترجمانی کرے گی اپوزےشن کے جو بھی مطالبات ہےں موجودہ حکومت کو مذاکرات سے حل کرنے چاہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1