آئی ڈی پیز کے ساتھ کھڑے ہوکران کا دکھ دردبانٹناچاہیے

آئی ڈی پیز کے ساتھ کھڑے ہوکران کا دکھ دردبانٹناچاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل چےئرمین ایس ایم نصیر نے کہ اس مشکل گھڑی میں ہمیں آئی ڈی پیز کے ساتھ کھڑے ہو کر ان کا دکھ درد بانٹنا چاہئے۔آپریشن کی وجہ سے ہمارے لاکھوں قبائلی بہن بھائی کھلے آسمان تلے ہماری امداد کے منتظر ہیں اورہم سیاسی دھرنے اور تقرریں کرنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاسی تصادم کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہو رہا ہے لہذا بہتر ہے کہ اس کو ایشو کو بطریق احسن حل کیا جائے۔دونوں طرف سے مذاکرات کا عمل جاری رہنا چاہئے اور آئین کے اندر رہتے ہوئے اس سیاسی تصادم کو ختم ہونا چاہئے۔موجودہ سیاسی صورتحال سے ملکی معیشت کو ناقابل برداشت نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اس وقت ملک کو اتحاد ویکجہتی کی اشدضرورت ہے۔
لیکن بد قسمتی سے ہم کچھ غلط اقدام اٹھا کر ملک کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں حالانکہ معاملات بات چیت سے حل ہو سکتے ہیں ۔ایس ایم نصیر نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت سخت مشکل معاشی حالات سے دو چار ہے،مزدور اور کسانوں کیلئے حالات پہلے ہی بہت مشکل ہیں ۔ صنعت و تجارت کا فروغ اور تجارت دوست ماحول کی ترویج ہی ملک کو ترقی کی طرف لے کر جا سکتی ہے۔وطن عزیز کی ترقی کیلئے سنجیدہ اور نتیجہ خیز کاوشیں کرنا ہو نگی اورمعاشی ترقی ہی اولین ایجنڈا ہونا چاہئے۔ہمیں آنیوالی نسلوں کیلئے محفوظ اور بہتر پاکستان ورثہ میں منتقل کرنا ہے وگرنہ نہ تو تاریخ اور نہ ہی ہماری آنیوالی نسلیں ہمیں معاف کرئے گئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ انا اور ضد چھوڑ کر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرئے کیونکہ ملک مزید نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے اور ہم دھرنوں اور فساد برپا کرکے عالمی دنیا کو پاکستان کا خراب امیج فراہم کر رہے ہیں۔

مزید :

کامرس -