الیکشن میں کامیابی کے بعد کاروباری سرگرمیوں کو مزید بڑھایا جائے گا: پیاف

الیکشن میں کامیابی کے بعد کاروباری سرگرمیوں کو مزید بڑھایا جائے گا: پیاف

لاہور(کامرس رپورٹر) پیاف فاؤنڈرز الائنس کی قیادت نے لاہور چیمبر میں 140کے لگ بھگ سٹینڈنگ کمیٹیوں کے ذریعے دو ہزار سے زیادہ ممبران کو مشاورتی عمل میں شریک کرکے چیمبر کی کارکردگی کو مختلف جہتوں میں کئی گنا زیادہ وسعت دے دی ہے اور موجودہ الیکشن میں کامیابی کے بعد کاروباری سرگرمیوں کو مزید بڑھایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار پیاف فاؤنڈرز الائنس کے رہنماؤں میاں انجم نثار اور میاں محمد اشرف نے مرکزی الیکشن آفس میں کارپوریٹ کلاس امیدواران اور ووٹرز کے اجلاس سے خطاب کیا۔ اجلاس کی صدارت گروپ لیڈر میاں مصباح الرحمن کررہے تھے۔

الائنس کے رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ الیکشن کے دوران لاہور چیمبر کی بتیس رْکنی ایگزیکٹو کمیٹی میں الائنس کے سولہ ممبران موجود رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ الائنس نے وسیع مشاورت اور ٹھوس منصوبہ بندی سے ترقی کا عمل شروع کررکھا ہے۔ اس کا جاری رہنا بے حد ضروری ہے۔

مزید : کامرس