بادشاہت اور دھونس دھاندلی کیخلاف دھرناجائز ہے ‘الطاف شاہد

بادشاہت اور دھونس دھاندلی کیخلاف دھرناجائز ہے ‘الطاف شاہد

 لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ اوریورپ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ شریف برادران کی بادشاہت اور دھونس دھاندلی کیخلاف دھرناجائز ہے ۔پی ٹی وی سٹیشن پردھاوے میں حکمران جماعت کے غنڈے ملوث ہیں۔جمہوریت کے نام پر بادشاہت بچانے کیلئے اکٹھے ہونیوالے عوامی احتساب اورشفاف انتخاب سے ڈرتے ہیں۔پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن میں نام نہادجمہوریت اورآئین کارونارونے والے شعبدہ باز ہیں،ان کے پاس لفاظی کے سواکچھ نہیں ہے۔ جعلی حکمرانوں اوران کے حواریوں کو عوام اوران کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ ان مفادپرست عناصرنے پارلیمنٹ کوایک کلب بنایاہوا ہے جہاں یہ صرف سیاست چمکانے اوربھاشن جھاڑنے آتے ہیں ۔ مسلم لیگ (نوازگروپ) کی طرح پیپلزپارٹی (زرداری گروپ) کوفرینڈلی اپوزیشن کاکرداربہت مہنگا پڑے گا ۔ظالم وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہونیوالی نام نہاد پارلیمانی پارٹیاں ان کے ظلم میں برابر کی شریک ہیں۔وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔چودھری تبریز، اورھا چودھری ، چودھری پرویز، نایاب زیدی ،نعیم عباس ،سیّدشان عابدی ،سیّدعلی جعفری ،عمران طاہررضوی اور سیّد سلمان اکبرنے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ پاکستان کوتختہ مشق بنانے اورچودہ بیگناہ انسانوں کابہیمانہ قتل کرنے کے باوجودحکمرانوں کوسب سے زیادہ مقبول ہونے کازعم ہے ،جعلی سروے چھپوانے سے حقیقت چھپتی ہے اورنہ عوامی رائے بدلے گی ۔پاکستان کومقبول نہیںمعقول وزیراعظم جبکہ وفادارکی بجائے سمجھدارصدرمملکت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے خاندانی تجارت چمکانے اوربڑھانے کیلئے قومی سیاست کوآلودہ کردیا ۔سیّدعلی جعفری ،عمران طاہررضوی نے کہا کہ جس طرح میاں نوازشریف نے کڑے وقت میں زرداری حکومت کا ہاتھ تھاما تھااس طرح اب پیپلزپارٹی والے تخت لاہورکوسہارادے رہے ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1