لاہورچیمبرالیکشن: پرو گریسو گروپ اور کسٹمز ایسوسی ایشن مل کر لڑیں گے
لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر میں پرو گریسو گروپ اور کسٹمز ایسوسی ایشن 2014-15ء کا الیکشن مل کر لڑیں گے ۔ اس سلسلہ میں دونوں گروپ پروگریسو اینڈ کسٹمز الائنس کے نام سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔ان خیالات کا اظہار اس الائنس کے متفقہ چیئرمین خالد عثمان نے گزشتہ روز پریس کلب میں ہونے والی پریس کانفرنس میں کیا۔اس پریس کانفرنس میں کسٹمز ایسوسی ایشن کے چئیرمین اور پیاف کے اہم رہنماامجد چودھری نے بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شرکت کی اور الیکشن میں کامیابی کیلئے مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اظہار کیا۔پروگریسو اینڈ کسٹمز الائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین خالد عثمان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہم گزشتہ تین سالوں سے جس کرپشن ، اقربا پر وری، میرٹ کی بدترین خلاف ورزیوں کی نشاند ہی کر رہا تھا، اس کے بارے میں باتیں اب ہرزبان زدپر عام ہوچکی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ چیمبر میں حکمران اتحاد پیاف فاؤنڈر الائنس ہی کے لوگ اپنے ضمیر کی آواز پراُٹھ کھڑے ہوئے ہیں ۔فاؤنڈرز کی اہم راہنما اور چیمبر کی سابق نائب صدر(2012) سعیدہ نذر صاحبہ پہلے ہی پروگریسو گروپ کی طرف سے خواتین کی نشست پر کاغذ ات نامزدگی جمع کرا چکی ہیں انہوں نے اپنے امیدواران کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کارپوریٹ کلاس میں خالد عثمان،ڈاکٹر ریاض،ثنا اللہ چوہدری،سید حسن رضا،حاجی ریاض الحسن،اخلاق احمد،نعیم بٹ مخصوص نشت برائے خواتین محترمہ سیعدہ نذر ایسوسی ایٹ کلاس میں،محمد امجد چوہدری ،عبدالودود علوی ،طاہر ملک،ظفر سعید،محمد خالد احن ،محمد اعجاز ،ساجد عزیز میر،،ظفر کمال شامل ہیں۔