ای سی او چیمبر کی ایگزیکٹوکمیٹی کا 19واں اجلاس

ای سی او چیمبر کی ایگزیکٹوکمیٹی کا 19واں اجلاس


کراچی (اکنامک رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے زیر انتظا م ای سی اوچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کی 19ویں ایگز یکٹو کمیٹی اور 13ویں جنرل اسمبلی کے اجلا س کرا چی میں منعقد ہوا جسمیں ای سی اوچیمبر کے صدر نا ئب صدور ،ممبرچیمبرز کے نما ئند ے ،ای سی اوچیمبر کے سپیشلائز ڈ کمیٹیوں کے سر براہان CCI ای سی اوسیکر یٹر یٹ اورای سی او ٹر یڈ ڈویلپمنٹ بنک کے نما ئند وں نے شر کت کی ۔اس مو قع پر ای سی اوچیمبر کی سر بر اہی فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر زکر یا عثمان کو اگلے تین سالوں کے لیے سو نپ دی گئی ۔

اس موقع پرای سی اوکے سابقہ صدر غلام حسین شفیع ، تر کی سے رفعت کے علا وہ سارک اور کاسی ریجنل بلا ک اور فیڈریشن چیمبر کے ممتا ز سنیئر ممبر طا رق سعید اور فیڈریشن چیمبر کے سنیئر نائب صد ر شو کت احمد ، نا ئب صدور اسما عیل ستا ر ، مظہر علی ناصر ، خر م سعید کے علاوہ امجد رفیع ، ارجمند قا ضی نے بھی شر کت کی ۔

مزید : کامرس