مالی سال 2013.14: بجٹ خسارہ 13کھرب 88ارب روپے رہا

مالی سال 2013.14: بجٹ خسارہ 13کھرب 88ارب روپے رہا

اسلام آباد(آن لائن)وزارت خزانہ نے مالی سال14۔2013 کے اقتصادی اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں، جولائی 2013 سے جون 2014 تک بجٹ خسارہ 13کھرب 88 ارب روپے رہا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بجٹ خسارہ بلحاظ جی ڈی پی 5.5 فیصد رہا۔دفاع پر 623 ارب روپے وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی اخراجات 865 ارب روپے رہے۔ وفاقی ترقیاتی پروگرام پر 434 ارب روپے، صوبائی پی ایس ڈی پی کی مد میں 430 ارب خرچ کئے گئے۔ قرضوں پر سود کی مد میں 1147 ارب بیرونی قرضوں کی ادائیگی پر 511 ارب روپے اور اندرونی قرضوں کی ادائیگی پر 876 ارب روپے خرچ کئے گئے۔ ٹیکس ریونیو 2564 ارب روپے رہا۔ جبکہ براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 884 ارب روپے جمع ہوئے۔ امن و عامہ کے قیام پر 86 ارب روپے خرچ کئے گئے۔ ۔

مزید : کامرس