شجاعت اورپرویز الٰہی کی زرداری سے ملاقات، مذاکرات پر تبادلہ خیال

شجاعت اورپرویز الٰہی کی زرداری سے ملاقات، مذاکرات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) شجاعت حسین اور پرویز الٰہی نے سابق صدر آصف علی زرداری سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں حکومت، عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت ملک کے وسیع تر مفاد میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے وزراءکا دہرا معیارنہیں ہونا چاہیے۔

ملاقات

مزید : صفحہ اول