بارش کے دوران وارڈنزنے سڑکوں پرٹریفک رواں دواں رکھی،طیب حفیظ چیمہ

بارش کے دوران وارڈنزنے سڑکوں پرٹریفک رواں دواں رکھی،طیب حفیظ چیمہ


لاہور( و قا ئع نگا ر خصو صی )چیف ٹریفک آفیسرلاہو طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ دو روز سے ہونے والی بارش کے دوران وارڈنزجس طرح سڑکوں پرٹریفک رواں دواں رکھے ہوئے ہیں یہ بات قابل ستائش ہے ۔ وارڈنز کے ساتھ ساتھ ایس پی صدر ، ایس پی سٹی اور تمام ڈی ایس پیز بھی سڑکوں پر موجود رہے۔ انہوں نے کہا کہ وارڈنز شدید بارش میں عوام کی مدد کیلئے دیگر محکموں کے ساتھ مل کر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے ساتھ ساتھ پانی کی نکاسی کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں شہریوں کی مد د کیلئے اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔ سی ٹی او نے شہر میں ہونے والی بارش کے دوران ٹھوکر نیاز بیگ،ریلوے اسٹیشن، دوموریہ پل، شاہدرہ، کوٹ لکھپت اورلکشمی چوک کا دورہ کیا۔انہوں نے کہا کہ شدید بارش کے دوران وارڈنز نے بھرپور محنت اور ذمہ داری سے ڈیوٹی کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران ایس پی صدر ندا چٹھہ اور ایس پی سٹی رانا شجاعت اور تمام ڈی ایس پیزپٹرولنگ کو یقینی بناتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے اور ضلعی گورنمنٹ اور متعلقہ محکموں سے باہمی رابطہ رکھتے ہوئے سڑکوں پر کھڑے پانی کی نکاسی کے لئے ٹھوس اور موثر اقدامات کئے گئے۔ طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ بارش کے دوران صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹریفک سگنل اور قوانین کی پاسداری کریں ۔

مزید : علاقائی