چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں مزاحمت پر سیکورٹی گارڈ زخمی

چوری ڈکیتی کی متعدد وارداتیں مزاحمت پر سیکورٹی گارڈ زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کرا ئم سیل )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وار دا توں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات گا ڑیوں مو ٹر سا ئیکلوں اور دیگر قیمتی سا مان سے محروم کر دیا ۔ ذرا ئع کے مطابق ڈیفنس سی اکنامکس یو نیورسٹی کے قریب واقع مو بائل کمپنیوں کے ٹاورز میں چار ڈاکو گھس آئے اور مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ رنگ علی کو زخمی کر کے ٹاور سے ساڑھے تین لاکھ کی بیٹریاں ٹرک پر لوڈ کر کے لے گئے-سٹی رائیونڈ فرید ٹاؤن میں واقع بوائز ہاسٹل میں تین ڈاکو گھس آئے اور باقر اور اسکے دوستوں سے پانچ لاکھ 90ہزار لوٹ لئے۔ بی ایل بلاک کے رہا ئشی فراز کے گھر سے دو ڈاکو ساڑھے تین لاکھ ،ستو کتلہ این ایف سی سو سا ئٹی کے رہا ئشی سا جدمنیر کے گھر سے 5لاکھ لوٹ کرلے گئے۔ڈاکوؤں نے سبزہ زارڈی بلاک کے رہا ئشی وسیم کے گھر سے سا ڑھے چار لاکھ، نواب ٹاؤن گلنار کا لونی کے رہا ئشی خوشی محمد کے گھر سے پونے پانچ لاکھ رو پے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا - ستو کتلہ پنجاب سوسائیٹی میں بینک سے رقم لیکر آتے سلمان سے 11لاکھ، ٹاؤن شپ کالج روڈ پر رضوان اور اسکی فیملی سے دو لاکھ 30ہزار ،گارڈن ٹاؤن نزد انڈر پاس سے احمد علی اور نصیر ہسپتال کے سامنے سے نصیر کی مو ٹر سا ئیکلیں، شادباغ فضل پارک میں عمران اور اسکی فیملی سے آٹھ لاکھ مالیت کی نقدی زیورات گرین ٹاؤن سٹاپ پر نسرین اختر سے چھے ہزار اور مو بائل، کا ہنہ کچو انہ بستی میں افضل سے15ہزار نقدی اور مو بائل فون چھین لیے گئے۔علاوہ ازیں اقبال ٹا ؤن مو ن مارکیٹ سے قیصر، نو اب ٹاؤن جو ہر ٹا ؤن سے روف ،ستو کتلہ پی آئی اے روڈ سے عمیر،فیصل ٹاؤن اے بلاک سے فیصل قدیر کی گا ڑیاں اورشا د باغ وسن پورہ سے عثمان ،لو ئر مال صادق پلازہ سے عارف، لو ہا ری گیٹ کو چہ گنگو شاہ سے ارشد، اسلام پورہ کرشن نگر سے آصف، سول لائن صادق پلازہ سے عدیل اور وسیم ،ڈیوس روڈ سے ریاض، ریس کو رس قربان لائن سے جا وید اقبال، لٹن روڈ بہا ولپور روڈ سے شہباز، اقبال ٹاؤن گلشن اقبال پارک سے لیا قت ،مصطفی ٹاون کینال ویو سے ظفر اللہ، شما لی چھا ونی کینٹ کچری سے سلیم ،سی ایم ایچ پارکنگ سے مجاہد، فیکٹری ایریا مست اقبال روڈ سے اعجاز، قینچی امرسدھو سے اعجاز ،باغبا نپورہ آصف کا لونی سے قیصر، غالب مارکیٹ اوریکس دفتر سے سلطان اور نشتر کا لونی اعوان مارکیٹ سے خالد کی مو ٹر سا ئیکلیں چو ری کر لی گئیں -

مزید :

علاقائی -