گجرپورہ نا معلوم افراد نے پانچویں جماعت کے طالبعلم کو پھندا دیکر ہلاک کر دیا

گجرپورہ نا معلوم افراد نے پانچویں جماعت کے طالبعلم کو پھندا دیکر ہلاک کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم سیل)گجر پورہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے پانچویں کلاس کے طا لب علم کو پھندا دے کر قتل کر دیا ،پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ ما رٹم کے لئے مردہ خانے میں جمع کر وادی ۔پولیس نے مقتول کے والد کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطابق گجرپورہ کے علاقہ شیر شاہ روڈ کے رہائشی محمد عظیم کا 13سالہ بیٹا حسن گھر کی بالا ئی منزل پر سو رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر پھندا دے کر اس کو مو ت کے گھا ٹ اتار دیا۔ موت کاعلم ہونے پر گھر میں کہرام مچ گیا ،لو احقین دھاڑیں ما ر ما ر کر روتے رہے ۔واقعہ کی طلاع پر پولیس مو قع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضہ میں لیتے ہو ئے پوسٹ مارٹم کے لئے مر دہ خا نہ میں جمع کر وا دیا ۔مقتول کے والد عظیم ،چچا عید محمد ،کزن اعجاز اور یسٰین نے روزنامہ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ہماری کسی سے کو ئی دشمنی نہیں، ملزمان نے حسن کو قتل کر کے ہما رے ساتھ سخت زیادتی کی ہے۔

مزید :

علاقائی -