سری نگر ، باراتیوں کی بس برساتی ریلے میں بہہ گئی ، 50افراد کی ہلاکت کا خدشہ

سری نگر ، باراتیوں کی بس برساتی ریلے میں بہہ گئی ، 50افراد کی ہلاکت کا خدشہ

                           سری نگر)خصوصی رپورٹ (یہاں سے ایک سو کلومیٹر دور پلوامہ میں براتیوں کی بس بارشوں کے بعد ایک تیز برساتی ریلے میں بہہ گئی جس میں 50 سے زائد افراد سوار تھے۔ خدشہ ہے کہ متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔تین افراد تیر کر باہر آ گئے ،انہوں نے بتایا ہے کہ بس میں سوار باقی افراد باہر نہ آ سکے ۔انہوںنے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ وہ ہلا ک ہو گئے ہیں کیونکہ ابھی تک کوئی لاش ملی ہے نہ ہی بس کا کوئی سراغ لگایا جاسکا ۔لاپتہ افراد میں دولہا اور دلہن بھی شامل ہیں۔شدید بارش کے باعث علاقہ کے تمام داخلی راستے بند ہیں جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

باراتیوں کی بس

مزید : صفحہ اول