اعتراز احسن کےخلاف چوہدری نثارکے بیان نے حکومت کےلئے مشکل پیدا کردی

اعتراز احسن کےخلاف چوہدری نثارکے بیان نے حکومت کےلئے مشکل پیدا کردی

اسلام آباد / لاہور (آئی اےن پی)تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کی وجہ سے شدید مشکلات سے دو چار (ن) لیگی حکومت وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے پیپلزپارٹی کے رہنماءسینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتراز احسن کے خلاف دیئے گئے بیان نے حکومت کےلئے ایک اور بڑی مشکل اور پریشانی پیدا کردی ، پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کا چوہدری نثار کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار ، اعتراز احسن نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی معذرت قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے (آج) جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جواب دینے کا اعلان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار جو کہ اعتراز احسن کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت پر کی گئی کڑی تنقید پر سخت غصے میں تھے جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت میں اعتراز احسن کو پر پراپرٹی ٹائیکون سے تعلقات اور اس کا ہوائی جہاز استعمال کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ چوہدری نثار کی اس گفتگو کا جب وزیراعظم کو علم ہوا تو انہوں نے متعلقہ افسران کو فوری طور پر اسے رکوانے کی ہدایت کی جبکہ وزیراعلیٰ شہباز شریف کو ہدایت کی کہ وہ نثار سے رابطہ کرکے انہیں اپنا بیان واپس لینے کےلئے کہیں لیکن چوہدری نثار نے اپنا بیان واپس لینے سے صاف انکار کردیا ۔ چوہدری نثار کا اعتراز کے خلاف یہ بیان جب ٹی وی چینلز سے نشر ہوا تو پیپلزپارٹی کی قیادت کی طرف سے اس پر سخت ردعمل کا اظہارکیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس مسئلہ کو حل کرنے کےلئے فوری طو رپر اپوزےشن لےڈر سےد خورشےد ‘جے ےوآئی (ف) کے مولانا فضل الر حمن ‘ مسلم لےگ (ضےاء) کے سر براہ اعجاز الحق اور ‘پےپلزپارٹی کے سےنےٹر چوہدری اعتزاز احسن سے رابطے کئے تاکہ مسئلہ کو فوری حل کیاجائے تاہم‘چوہدری اعتزاز احسن نے چوہدری نثار کے اس بیان پر اپنے شدےد تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزےر اعلی پنجاب کی معذرت کو بھی قبول کرنے سے انکار کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق جمعےت علماءاسلام (ف) کے سر براہ مولانا فضل الر حمن نے کہا کہ وفاقی وزراءایسے بےانات دے رہے ہیں جن سے اتحادےوں مےں دوری پےدا ہو سکتی ہے ۔وزےر اعلی نے تحفظات دور کر نے اور ورزاءکو سخت بےان بازی سے روکنے کی بھی ےقےن دہانی کروائی ہے دریں اثناءچوہدری اعتزازاحسن سے جمعرات کی رات جب چوہدری نثار کے اس بیان پر ردعمل کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ میں میڈیا سے اس پر کوئی بات نہیں کروں گا اس کا جوا ب میں انہیں (آج) جمعہ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دونگا۔

مشکل

مزید : صفحہ اول