مسلسل بارشوں سے عدالتوں میں بھی کام ٹھپ،وکلاء،سائلین کوئی بھی وقت پر نہ پہنچ سکا
لاہور(نامہ نگارخصوصی )مسلسل بارش کی بناءپر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے سامنے کئی فٹ پانی کھڑاہو گیا،بارش کے پانی کی بناءپر عدالت عالیہ اور عدالت عظمی میں آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لاہور میں جاری مسلسل بارش کی بناءپرانصاف کے حصول کے لئے آنے والی شہریوں کو بھی شدیدپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔بارش کے باعث عدالت عالیہ میں وکلاءکی حاضری کم دیکھنے میں نظر آئی جبکہ دور دراز سے آنے والے سائلین بھی بروقت عدالتوں میں نہ پہنچ سکے۔مسلسل بارش سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے سامنے کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہو گیا جسے نکالنے میں واسا حکام بری طرح ناکام دکھائی دئیے۔واسا کی غفلت کی وجہ سے سپریم کورٹ کے عملے کو عدالت عظمی میں پہنچنے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ وکلاءمقدمات دائر کرنے نہ پہنچ سکے۔
مسلسل بارش