آصف علی زرداری کا ملک بھر میں بارشوں سے ہونےوالے جانی و مالی نقصان پر سخت اظہارافسوس

آصف علی زرداری کا ملک بھر میں بارشوں سے ہونےوالے جانی و مالی نقصان پر سخت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد)خصوصی رپورٹ(پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ملک بھر میں بارشوں سے ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق مون سون کی بارشوں کی وجہ سے صوبہ خیبرپختونخواہ، آزاد کشمیر اور پنجاب میں شدید تباہی ہوئی ہے جس میں تقریباً تین درجن سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ سابق صدر نے اس تباہی پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مقامی انتظامی اداروں سے کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کریں۔

مزید :

صفحہ آخر -