الطاف حسن قریشی کے بڑے بھائی حاجی گل حسن انتقال کر گئے

الطاف حسن قریشی کے بڑے بھائی حاجی گل حسن انتقال کر گئے

لاہور(پ ر)اردو ڈائجسٹ کے مدیران اعجاز حسن قریشی اور الطاف حسن قریشی کے بڑے بھائی حاجی گل حسن انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 93 برس تھی۔ وہ طویل عرصہ تک اردو ڈائجسٹ پبلی کیشنز کے شعبہ حسابات کے سربراہ رہے۔ انہیں ویسٹ وڈ کالونی میں سپر دخاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی آج فاضل مسجد نزد ٹھوکر نیاز بیگ کینال روڈ پر بعد نماز عصر ہو گی۔

حاجی گل حسن

مزید : صفحہ آخر