زرداری کی قیادت میں سیاسی بحران کو چینی صدر کی آمد سے پہلے حل کر لینگے، منظوروٹو

زرداری کی قیادت میں سیاسی بحران کو چینی صدر کی آمد سے پہلے حل کر لینگے، ...


لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سابق صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں موجودہ سیاسی بحران کو چین کے صدر کے پاکستان کے دورے سے پہلے حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے احتجاج کرنیوالی سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے موقف میں لچک دکھائیں کیونکہ ایسا کرنا مذاکرات کی بنیاد ہوتی ہے جسمیں کچھ حاصل کرنے کے لیے کچھ دینا پڑتا ہے۔ میاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ لچک نہ دکھانے سے کبھی بھی مطلوبہ مثبت نتائج حاصل نہیں ہو سکتے اور یہ سچائی عملی سیاست کے ضمن میں زیادہ صحیح ہے جسمیں سیاسی قیادت کو بڑے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے چھوٹے چھوٹے سمجھوتے کرنا پڑتے ہیں۔ منظور احمد وٹو نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی سید خورشید شاہ کے متعلق غیر پارلیمانی زبان کے استعمال کو نا پسندیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سید خورشید شاہ پیپلز پارٹی کے ایک اہم لیڈر ہیں جو کہ لیڈر آف اپوزیشن بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سید خورشید شاہ نہ صرف پیپلز پارٹی کا انمول اثاثہ ہیں بلکہ پارلیمانی جمہوریت کے لیے بھی ایسا ہی سرمایہ ہیں۔

منظوروٹو

مزید : صفحہ آخر