واسا اور متروکہ املاک کے ناقص انتظامات ،حاجی کیمپ پھر ڈوب گیا

واسا اور متروکہ املاک کے ناقص انتظامات ،حاجی کیمپ پھر ڈوب گیا


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) حاجی کیمپ پھر ڈوب گیا،واسا اور متروکہ املاک کے محکموں کے انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے پہلی دفعہ ڈائریکٹر حج اور بنکوں کے دفاتر اور جامع مسجد میں پانی داخل ،ڈائریکٹر حج سعید احمد ملک شٹل سروس کے ذریعے حاجی کیمپ کے باہر سے عازمین حج کو وصول کرتے اور باہر پہنچاتے رہے حاجی دو دو فٹ پانی میں اتر کر بنکوں اور ائیر لائنز کے دفاتر سے ٹکٹ اور پاسپورٹ حاصل کرتے رہے ،سٹال والوں کا لاکھوں کا نقصان،انجکشن والے کمروں میں بھی پانی داخل،رات گئے تک پانی نہیں نکالا جا سکا۔

مزید : صفحہ آخر