کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ ہائے اس زودپشیماں کا پشیماں ہونا

کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ ہائے اس زودپشیماں کا پشیماں ہونا

لاہور(پ ر) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف جب لاہور میں پانی کا نکاسی کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے تواجلاس میں شامل ایک صوبائی وزیر نے وزیراعلی کی توجہ پی ٹی آئی کے رہنما خورشید قصوری کے اس بیان کی طرف دلائی کہ اگر چینی صدر پاکستان آنے پر تیار ہو جائیں تو ہم شاہراہ دستور سے اپنا دھرنا اٹھا لیں گے - وزیراعلی نے اس موقع پر برجستہ یہ شعر پڑھا کہ

کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ

ہائے اس زودپشیماں کا پشیماں ہونا

وزیراعلی نے اس موقع پر چینی صدر کے دورے کے التواءپر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاید پاکستان کے بیرونی دشمن بھی ہمیں اتنا نقصان نہ پہنچا سکتے جتنا پاکستان میں ترقی اور جمہوریت کے ان دشمنوں کی وجہ سے ہمیں پہنچ رہا ہے- تاہم وزیراعلی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور معیشت کی بحالی کے منصوبوں کی ناکامی کے خواب دیکھنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی اور پاکستان میاں محمدنواز شریف کی قیادت میں انشاءاللہ ترقی کے سفر پر رواں دواں رہے گا-محمد شہباز شریف نے کہا کہ خورشید قصوری نے اس بیان میں اعتراف کرلیا ہے کہ پی ٹی آئی شاہراہ دستور پر دھرنے کے ذریعے ریاستی امور اور کاروبار سلطنت میں مداخلت کی مرتکب ہورہی ہے-

مزید : صفحہ آخر